راجپوت منگرال کتاب پارٹ 6
ریاست جموں کشمیر ایک تعارف کشمیر کی وجہ تسمیہ مختلف مئورخوں کی نظرمیں مختلف ہے۔ ایک مئورخ یوں لکھتے ہیں کہ کشمیر سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ "کم" سنسکرت میں پانی کو اور "شمیر" پانی نکلنے کو کہتے ہیں۔ روایت ہے کہ اس سر زمیں سے پانی نکال کر خشک کی گئِ تھی جس کی وجہ سے اس خطے کا نام "کمشیر" ہوا جو بعد میں کثرتِ استعمال سے "کشمیر" بن گیا۔ گلگت والے اسے "کشمیر"، لداخ کے لوگ "کشن چھپا"، اہلِ تبت اسے "کشن چھپل" کہتے ہیں۔ قدیم یونانی کتابوں میں اس کا نام "کشمیریہ" درج ہے۔ قدیم سیاح اسے "زبدہ القائم" کا نام دیتے ہیں۔ قدیم چینی سیاح اسے "شی می لو" کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ زمانہ قدیم کی ہندووں کی کتابوں میں کشمیر کو "سرد بھومیا" یعنی تیرتھوں کی زمین کہا گیا ہے کشمیر کی تاریخ کا سراغ چار ہزار سال قبل مسیح سے بھی پہلے کا ملتاہے۔ انگریز مصنف "پیرس جیروس" لکھتا ہے کہ اس بات نے دوسروں کی طرح مجھے بھی متعجب کیا کہ کشمیر کے ماضی کے متعلق معلومات، تحریروں اور تاریخی دستاویزات کا...