منگرال راجپوت کتاب پارٹ 7

منگرال راجپوت راجپوت خاندان مختلف ادوار مِن مختلف علاقوں پر حکمرانی کرتے رہے۔ جب ایک ہی راجپوت خاندان کے لوگ مختلف جگہوں پر حکمران رہے تو انھوں نے اپنے نام آنے والی نسلوں میں زندہ رکھنے کے لیے ایک نئی گوت چلائی جو ان کے نام سے موسوم ہو کر آنے والے دور میں اس قبیلہ یا خاندان کی پہچان بن گئی۔ راجپوت خاندان کی تقریباََ 3684 بڑی شاخیں ہیں۔ جبکہ ان کی گوتوں کی تعداد تقریباََ چھ ہزار کے لگ بھگ ہے۔ حکمران خاندانوں میں سے راجہ امنا پال راجوری پر 1172ء تا 1217ء تک حکمرانی کرتا رہا۔ اس کے ہاں چھ بیٹے تولد ہوئے جن کے ناموں پر آگے راجپوت خاندان کی چھ نئی گوتیں بن گئی۔ راجہ امنا پال کے سب سے بڑے بیٹے کا نام راجہ "من پال" تھا جس کے نام پر آگے "منیال راجپوت" گوت چلی۔ من پال سے چھوٹے بیٹے کا نام "منگر پال" تھا، جس کی اولاد منگرال کہلائی۔ جبکہ تیسرے بیٹے راجہ بودھ پال کی اولاد "پال ٹھکر" کہلائی۔ راجہ امنا پال کے چوتھے بیٹے راجہ راج پال کی اولاد " ٹھکر پال" جبکہ پانچویں بیٹے راجہ سدھ پال کی اولاد "سدھال" اور چھٹے بیٹے دریڑھ پال کی اولا...