منگرال راجپوت پارٹ 31
راجہ کریم داد خان عرف کیماں خان علاقہ سرساوہ کی تاریخ ساز شخصیت اور "جہاد فی سبیل للہ" کا ایوارڈ حاصل کرنے والے مجاہد کریم داد خان نے 1932ء میں ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا۔ اپنے علاقہ میں وہ باغیوں کے سرخیل تھے۔ بعد ازاں 48-1947ء میں جنگِ آزادی کے دوران میں آپ کا کاردار قابلِ ستائش رہا۔ جب ہم دنیا بھر کی آزادی کی تحریکوں پر نظر ڈالتے ہیں تو تاریخ ایسے بے شمار غازیوں اور مجاہدوں سے بھری نظر آتی ہے جنھوں نے اپنی قوم کی آزادی کی خاطر علم جہاد بلند کیا اور اپنی قوم کی نظروں میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ ایسے ہی ایک مجاہد تحریکِ آزادی کشمیر میں اونچے درجے پر فائز نظر آتے ہیں جن کا نام راجہ کریم داد خان عرف راجہ کیماں خان تھا۔ آپ 1890ء کے لگ بھگ راجہ نواب خان کے گھر پیدا ہوئے۔ آپ کی جائے پیدائش منور پنجیڑہ کے مقام پر ہے مگر آپ کی درست سن پیدائش شاید کوئی نہیں جانتا۔ راجہ نواب خان کوئی امیر آدمی تو نہ تھے مگر اس دور میں خوشحال تھے۔ آپ کے گھر جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو اس وقت کی رسم کے مطابق آپ نے بیٹے کی پیدائش کی خوشی بڑی دھوم دھام سے منائی۔ آپ نے اپنے بیٹے کا نا...