منگرال راجپوت پارٹ22

راجہ محمد ایوب خان دو مرتبہ ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہونے والے راجہ محمد ایوب خان سیاست اور سماجی خدمت میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ اپنے دور میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو رہ بہ عمل لائے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں۔ آج کل مسلم لیگ [نواز] کے ساتھ منسلک ہیں۔ آپ کا شمار جماعت کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔ راجہ محمد ایوب خان 3 مارچ 1947ء کو راجہ محمد سرور خان کے ہاں سرساوہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش پر والد کی خوشی کی انتہا نہ تھی کہ اس خوشی میں دعوتِ عام کر ڈالی۔ پورا علاقہ مبارک باد دینے چلا آیا۔ کسی کو کیا پتا تھا کہ یہی بچہ کل کو علاقہ سرساوہ کی تعمیر و ترقی میں تاریخ رقم کرے گا۔ راجہ محمد ایوب خان نے ابتدائی تعمیل سرسوا پرائمری اسکول سے حاصل کی۔ سرساوہ کے علاقے میں واحد تعلیمی ادارہ ایک پرائمری اسکول تھا۔ آپ مڈل اسکول کی تعلیم کے لئے کوٹلی گئے تھے۔ جہاں آپ نے امتیاز کے ساتھ کوٹلی ہائی اسکول سے میٹرک کی۔ میٹرک کے بعد اپ نے انٹر کالج کوٹلی میں داخلہ لیا۔ جہاں ایف اے پاس کرنے کے بعد بی اے میں داخل ہوگئے۔ آپ نے بی سے کی تعلیم مکمل تو نہ کی البتہ کالج کی سیاست میں ایک بڑ...