راجپوت منگرال پارٹ 20

لیفٹیننٹ راجہ زمان علی خان راجہ زمان علی خان سرساوہ کی جانی مانی شخصیت تھے۔ بچپن سے ہی سنجیدہ، متین اور دھن کے پکے تھے۔ پرٹش آرمی جوائن کی، برما کے محاز پر کارِ ہائے نمایاں سر انجام دیے اور سب سے بڑا ایوارڈ "او بی آئی" اور "سردار بہادر" کا خطاب حاصل کیا۔ ر ی ٹائیرمنٹ کے بعد سماجی خدمات می ں جت گئے، گورنمنٹ کی ط رف سے منصف مقرر ہوئے۔ اپنی آخری سانسوں تک علاقہ کے لوگوں کی خدمت کرتے رہے۔ راجہ زمان علی خان علاقہ کی مشہور شخصیت راجہ منصب داد خان کے گھر پیدا ہوئے۔ وہ بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ راجہ زمان علی خان کا نسب آٹھویں پشت میں راجہ سر بلند خان عرف پہاڑ خان سے جا ملتا ہے۔ یہ راجہ سر بلند خان عرف پہاڑ خان کے منجھلے بیٹے سوار خان عرف ب وڑھے خانیاں کے درمیانے بیٹے ہدایت خان کی اولاد میں سے ہیں۔ راجہ زمان علی خان بچپن سے ہی سب بچوں سے جدا تھے۔ وہ بہت سنجیدہ اور کم گو، مگر دھن کے پکے تھے۔ گھریلو حالات زیادہ اچھے نہ تھے اس کے باوجود آپ کے والد صاحب نے آپ کو ضلع راولپنڈی کے ایک سکول میں داخل کروایا جو اس وقت کرپا چراہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہاں آپ نے کچھ عرصہ تعلی...