منگرال راجپوت کتاب پارٹ 8

راجہ

لفظ راجہ کسی خاص قبیلے یا قوم کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک خطابِ شاہی ہے۔ مختلف حکمران اپنے اپنے وقتوں میں اپنے نام کے ساتھ لفظ "راجہ" لکھتے رہے اور یوں ان کا نام اس خطاب کی وجہ سے دوسروں سے ممتاز گردانہ جاتا تھا جب کہ اس کی اولاد راجپوت کہلاتی تھی، راجہ کا پوت یعنی لڑکا۔ یوں لفظ راجپوت زبانِ زد خاص و عام ہو گیا۔ لفظ راجہ کسی خاص قبیلے یا قوم کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک خطابِ شاہی ہے۔ مختلف حکمراناپنے اپنے وقتوں میں اپنے نام کے ساتھ لفظ "راجہ" لکھتے تھے۔
تاریخی طور پر منگرال قبیلہ کے جدِ امجد میں سب سے پہلے یہ لفظ راجہ بک [راجہ کشمیر 355ق م بانی قلعہ لوہر کوٹ و پونچھ] کے والد راجہ راون نے استعمال کیا تھا جو ہندستان کے شہر مالوہ کا بانی تھا۔ منگرال قبیلہ کے جدِ امجد کے علاوہ اور بھی بہت سے قبائل کے بادشاہ، حکمران یا سپہ سالار اپنے نام کے ساتھ لفظ راجہ بطورِ خاص استعمال کرتے رہے۔ بعض دوسرے قبیلوں کے والی اپنے نام کے ساتھ لفظ ملک، سلطان، ٹھاکر، رئیس، مہاراجہ، شاہ ، بادشاہ وغیرہ لکھتے تھے۔
منگرال قبیلہ کے جدِ امجد راجہ منگرپال [ جن کے نام سے منگرال قبیلہ چلا] کے والد راجہ امنا پال جنھوں نے 1172ء سے لے کر 1217ء تک راجوری پر حکمرانی کی، اپنے نام کے ساتھ راجہ بطورِ خاص لکھا۔ جب کہ پہلی بار راجوری میں لفظ راجہ اپنے نام کے ساتھ راجہ پرتھوی پال نے استعمال کیا۔ راجہ پرتھوی پال نے راجوری پر 968ء سے 1022ء تک حکمرانی کی اور یہ خاندان بانی پال خاندانِ راجوری بھی تھا۔ بعد میں 1217ء تک راجوری پر اسی پال خاندان نے حمکرانی کی اور لفظ راجہ بطورِ خاص اپنے نام کے ساتھ لکھتے رہے۔ اس خاندان کا آخری حکمرانِ راجوری راجہ امنا پال تھا۔
منگرال قبیلہ میں منگرپال کی پانچویں نسل میں راجہ سہنس پال نے اپنے نام کے ساتھ لفظ راجہ کا استعمال کیا۔ راجہ سہنس پال، سہنسہ کا حکمران رہا اور منگرال قبیلہ [کشمیر] کا جدِ امجد بھی ہے۔ اس کی نسل میں بعد میں آنے والے حکمران جو اپنے اپنے علاقوں پر اقتدار میں رہے، اپنے نام کے ساتھ لفظ راجہ استعمال کرتے رہے۔ راجہ سہنس پال کی آٹھویں پشت میں راجہ سربلند خان عرف پہاڑ خان نے علاقہ سرساوہ پر حکمرانی کے وقت لفظ راجہ بطورِ خاص استعمال کیا۔ آخری مسلمان حکمران کوٹلی منگرالاں راجہ شاہ سوار خان جو سہنس پال کی نسل سے تھا بھی اپنے نام کے ساتھ لفظ راجہ استعمال کرتا رہا۔
چنانچہ اب بھی منگرال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے نام کے ساتھ راجہ لکھنا پسند کرتے ہیں۔ جس سے ان کی مراد یہ ہوتی ہے کہ وہ کسی حکمران خاندان کی اولاد سے ہیں۔


بلاگرراجہ ممتاز احمد
نوٹ: بلاگر کا کتاب کے کسی بھی متن سے متفق ہونا قطعاً ضروری نہیں ہے۔  
 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

MANGRAL RAJPOOT BOOK PART 7

MANGRAL RAJPOOT BOOK PART 12

منگرال راجپوت کتاب پارٹ 14