سوار، محمد حسین جنجوعہ


 جون 18 یومِ پیدائش
 ، محمّد حسین شہید جنجوعہ راجپوت ، نشانِ حید.

آپ سوار محمّد حسین شہید کے نام سے زیادہ مشہور ہیں . ( سوار سے مراد ہے سپاہی ) . آپ 18 جون 1949ء کو ڈھوک پیر بخش ، نزد جاتلی ، ضلح راولپنڈی میں پیدا ھوے . 17 سال کی عمر میں آپ نے 1966ء میں پاک آرمی میں شمولیت اختیار کی . 1971 ء کی پاک بھارت جنگ میں آپ کی تعیناتی لاہور باڈر پر ہرار خورد ضلح امرتسر کے مقام پر تھی اورآپ کامیابی سے دشمن کے ٹینکوں کی نشان دیہی کر رہے تھے . آپ کی درست نشان دہی پردشمن کے سولہ ٹینک تباہ ھوے . دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش میں آپ ذرا زیادہ آگے نکل گئے اور دشمن کی نظروں میں آ گئے . دشمن کی مشین گن کا ایک برسٹ آپ کو سینے پرآ کے لگا اور آپ جرات ، بہادری اورجواں مردی سے اپنا فرض ادا کرتے ہوے شہادت کے مرتبے پر فائز ہو گئے . آپ کو اس  جرات اور بہادری کا بے مثال مظاہرہ کرنے پر نشانِ حیدر سے نوازا گیا . آپ پاکستان آرمی کے پہلے سوار یعنی سپاہی ہیں جنہوں نے نشانِ حیدر حاصل کیا . آپ کی شہادت کے بعد آپ کے گاوں ڈھوک پیر بخش سے تبدیل کے آپ کے نام کی مناسبت سے " ڈھوک محمّد حسین " رکھ دیا گیا تھا . الله پاک سے دعا جے کہ وہ ذاتِ باری تعالیٰ محمّد حسین شہید کی اس عظیم قربانی کو قبول فرمائے اور جنت میں بلند مقام عطا فرمائے ، آمین .

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

MANGRAL RAJPOOT BOOK PART 9

منگرال راجپوت کتاب پارٹ 11

MANGRAL RAJPOOT BOOK PART 7